ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری تین رو زہ پولٹر ی سا ئنس کانفرنس اختتام پذ یر

لاہور(۱۶ستمبر): پاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن اوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے باہمی اشتراک سے انٹر نیشنل پولٹر ی ایکسپو 2019 میں تین روز سے جاری پولٹری سائنس کانفرنس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہو ا۔ جس کی صدارت وزیر برا ئے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سردار حسنین بہا در دریشک نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی، عبدالباسط،چوہدری محمد نصر ت طاہر کے علا وہ صنعتکار، پولٹری سٹیک ہولڈرز، پرو فیشنلز، پاکستان سمیت بر طا نیہ،امریکہ، لبنان سے بین الاقوا می پولٹری ماہرین، پاکستان کی مختلف یونیرسٹیو نں سے طلبہ و اسا تذہ و تحقیق کاروں کی بڑی تعداد اُ س موقع پر مو جود تھی۔کا نفرنس میں پولٹری ہیلتھ،فارم مینجمنٹ، نیو ٹریشن،پراسیسنگ، فوڈ سیفٹی اور ویلیو ایڈیشن سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر ماہرین نے لیکچرز دیے نیز بیسٹ پیپر پر یزنٹیشن پر پاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن نے تین،تین ہزار امریکن ڈالر کے انعام رکھے جو ویٹرنری یونیورسٹی ڈیپا رٹمنٹ آف پولٹری پرو ڈکشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جبران حسین اور کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ کی طالبہ مس افشین شفقت نے جیتے نیز دونو ں تحقیق کار پولٹر ی سے متعلقہ بین الاقوا می کانفرنسوں میں شر کت بھی کریں گے اور شارٹ ٹرم ٹریننگ پرو گرامو ں میں حصہ بھی لیں گے۔
اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سردار حسنین بہا در دریشک نے پولٹری انڈسٹری اور فارمنگ کمیو نٹی کے فائدے کے لیئے معلو ماتی کا نفرنس کا انعقاد کروا نے پر ویٹر نری یونیورسٹی اور پاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن کی کاوشو ں کو سرا ہا۔اُ نہو ں نے کہا کہ پولٹری کانفرنس تعلیمی ادارے اور انڈسٹری کے ساتھ روا بط بڑ ھا نے کی عمدہ مثا ل ہے جس سے انڈسٹری اور تعلیمی ادارے کے تحقیق کارو ں کوملکر کام کر نے کا مو اقع فراہم کیئے جاتے ہیں نیزپولٹری انڈسٹری کو در پیش مسا ئل حل کر نے والے تحقیق بھی اچھے اندازمیں کی جا سکتی ہے۔اُ نہو ں نے نوجوان طلبہ کو تا کید کی کہ پوری محنت لگن کے ساتھ کام کریں تا کہ مستقبل میں پو لٹر ی سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے آ سا نی کیسا تھ نپٹا جائے۔