262طلباء کو ایچ ای سی۔ یو ایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈز بیسڈ اسکالرشپس دیے گئے

اسلام آباد 21مارچ2019: ایچ ای سی۔ یو ایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 262 طلباء کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں وظائف دینے کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ، ڈاکٹر طارق بنوری،امریکیCharg233 d'Affaires پال جانز ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر ، طلباء کی بڑی تعداد اور پروگرام alumniنے شرکت کی۔ 
یہ پروگرام 2004میں شروع ہوا جس سے اب تک 5300کم ترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہو نہار طلباء مستفید ہو چکے ہیں ۔

اس پروگرام کے تحت طلباء کو رہائش، کتب، جیب خرچ اور ٹیوشن فیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ وظائف حاصل کرنے والے طلباء پاکستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ طلباء 16مختلف جامعات میں ایگری کلچر، بزنس، انجینئرنگ اور سوشل سائنس کے مضامین میں تعلیم حاصل کریں گے ۔ 
اس موقع پر اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کو مبارباد دیتے ہوئے ڈاکٹر بنوری نے کہا کہ پاکستان کا اصل سرمایہ اسکے لوگ ہیں ۔ اپنے لوگ پر سرمایہ کاری کرنے سے ہم معاشی اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹ سکیں گے ۔ 
انھوں نے کہا کہ ایچ ای سی اور یو ایس ایڈ کی شراکت داری میں صرف تعلیمی بنیادوں پر ہی نہیں استوار، بلکہ اعلی تعلیمی سیکٹر کی ڈویلپمنٹ بھی شراکت داری میں شامل ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تعلیم تک رسائی اور اسکی بہتر کوالٹی کے لیے پرعزم ہے اور اعلی تعلیمی سیکٹر کی ڈویلپمنٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 
امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ بدقسمتی سے صرف دس فیصد نوجوان اعلی تعلیم حاصل کر سکے ہیں ۔ ہماری ہائر ایجوکیشن کمیشن سے شراکت داری اس بنیاد پر قائم ہے کہ ہم زیادہ سے زیاہ نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں معاونت فراہم کر سکیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہرنوجوان جو علم حاصل کرنے کی لگن رکھتا ہے ، اسے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے اور اپنی شخصیت کو سنوارنے کا موقع ملنا چاہیے ۔ 


انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان وظائف سے طلباء خود کو اس قابل بنا سکیں گے کہ اپنے ملک کو درپیش مسائل کا تدارک کر سکیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وظیفہ لینے والے طلباء اور alumniنے اپنے خوابوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھا ہے ، ان کی کہانیاں مشعل راہ ہیں ۔ 
alumnusساحرہ مجید نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای سی اور یو ایس ایڈ کی معاونت سے ہی وہ پاکستان کے چوٹی کے بزنس اسکول سے اعزازی نمبروں سے تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔ اسی طرح alumnusعبدالرشید نے طلباء پر زور دیا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں اور دشواریوں سے نہ گھبرائیں ۔