ویٹرنری یونیورسٹی کے انسٹی ٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سا ئنسز نے تعلیمی ادارو ں اور فارما سو ٹیکل سیکٹر کے درمیان تعلقات کو فرو غ دینے کے حوا لے سے فارما کنو نشن کا انعقادکیا


لاہور(11-04-19): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سا ئنسز نے تعلیمی ادارو ں اور فارما سو ٹیکل سیکٹر کے درمیان تعلقات کو فرو غ دینے کے حوا لے سے فارما کنو نشن کا انعقا د سٹی کیمپس لا ہور میں کیا۔افتتا حی کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی، ڈائر یکٹر انسٹی ٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سا ئنسز مس فرزا نہ چوہدری، ڈاکٹر طا ہر محمود خان کے علاوہ دوا سازی صنعتو ں کے سربرا ہان،ڈرگ ریگو لیٹری اتھا رٹی آف پاکستان سے آفیشلز،ہیڈ آف پاکستان فارما سسٹ ایسو سی ایشن سے ممبران و پرو فیشنلز ، طلبہ ا ور اسا تذہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے تعلیمی ادروں اور انڈسٹریو ں کے اشتراک کے فرو غ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ملکی تر قی کے لیئے تعلیمی ادرو ں کو انڈسٹر یوں کے ساتھ ملکر کام کر نے کی اشدضرورت ہے جو کہ نو جوان طلبہ کی کپیسٹی بلڈنگ، تعلیمی اور عملی صلا حیتو ں کواُ جا گر کر نے کے لیئے بے حد ضروری ہے نیز کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی مسائل حل کر نے والی اپلا ئیڈ تحقیق پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے ۔دریں اثنا ڈاکٹر پا شا نے انڈسٹری کے نما ئند گان کے درمیان شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔بعد ازیں مس فرزانہ 
چو ہدری نے شر کا کے ہمراہ فارما کنو نشن 2019کا افتتا ح کیا ۔ جس میں 28 مختلف فارما سو ٹیکل کمپنیو ں نے سٹا لز لگا ئے۔ پرو فیسر ڈاکٹر
پا شا نے پرو فیسر ربا نی اوردیگر شر کا کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا اور انڈسٹری سے آ ئے نما ئندوں کے ساتھ بات بھی کی۔ 
ایک روزہ فارما کنونشن میں انڈر گریجو یٹ اور پوسٹ گریجو یٹ طلبہ کے پو سٹر اور ما ڈلز مقا بلے منعقد ہو ئے اس کے علا وہ انڈر گریجویٹ 
لیو ل پر طلبہ کے سو الیہ مقا بلو ں کا بھی انعقاد کیا گیا نیز فارما کنو نشن کے ذریعے فارمیسی انسٹی ٹیو شنزاور فارما سو ٹیکل انڈسٹر یو ں کے در میان
کمیو نیکیشن کو مظبو ط بنا نے کے لیئے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا ۔فارما کنونشن کا مقصد تعلیمی اداروں اور دوا سازی کی صنعتو ں کے درمیان پا رٹنر شپ کو قا ئم کر نا،پوسٹر مقا بلو ں کے ذریعے سے تخلیقی آئیڈیار زکو متعا رف کروا نااور پاکستا نی دوا سازی کی صنعتو ں میں ہو نے وا لی حا لیہ جدتو ں کی نما ئش کر نا نیزفارما کنو نشن کا مقصد پاکستا نی فارمیسی انسٹی ٹیو شنزکے درمیان ہیلتھ کئیر سروسز اور تحقیق سے متعلقہ پیشہ وارا نہ اُمور میں میل جول اور تعا ون کو قائم کر نا بھی تھا۔