صحت انصاف کارڈصرف سیاسی شعبدہ بازی ہے:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

لاہور (19اپریل): ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پاکستان کے جاری کردہ صحت انصاف کارڈز کوسیاسی شعبدہ بازی قراردیاہے۔صحت انصاف کارڈز کسی فارمیسی شاپ پر نہیں چلتا۔2روپے تک کی گولی بھی اس سےنہیں خریدی جاسکتی۔ اس بات کا اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے پریس کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پرینگ ڈاکٹرز نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کی منظوری کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے اور23 اپریل کو جیل روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیاہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے سروسز ہسپتال میں ایم ٹی آئی ایکٹ،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ابتدائی ردعمل پریس کانفرنس کے ذریعے کیاہے اور حکومت پنجاب کواس کی عوام دشمن صحت پالیسیوں پرشدیدتنقید کانشانہ بنایاہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے اس موقع پر نجی میڈیکل کالجز کوبھی تنقید کانشانہ بنایا اور کہاکہ نجی میڈیکل کالجز اپنے ڈاکٹرز کو بھی ہائوس جاب دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔