سیالکوٹ یونیورسٹی اورمنساسیلل بئیریونیورسٹی ترکی کے درمیان معاہدے پردستخط

سیالکوٹ(۲۷اپریل): سیالکوٹ یونیورسٹی نے مینساسیلل بئیریونیورسٹی کے ساتھ فیکلٹی اور طالب علموں کے تبادلے کے لئے معاہدے پردستخظ کیے ہیں۔
اس معاہدے کے بعد سیالکوٹ یونیورسٹی کے اساتذہ 29 شعبہ جات میں مکمل اسکالرشپ پر پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے قابل ہو جائیں گےجبکہ طلباء مکمل اسکالرشپ(ٹیوشن فیس میں چھوٹ) پر ایک سمسٹر میں تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
منسا سیل بیئر یونیورسٹی ۱۰۰۰ایکٹرسے زائدرقبے پرموجودایک سرکاری یونیورسٹی ہے جس میں 55 ہزار طالب علم زیرِتعلیم ہیں۔ وائس چانسلرڈاکٹراعجازقریشی نے یونیورسٹی مینجمنٹ اورحکومت ترکی کاشکریہ اداکیااورکہاہےکہ پاکستان آپ سب کا استقبال کرنے کا منتظر ہے.