ورچوئل یونیورسٹی لاہورکیمپس میں ریاضی سے متعلقہ بین القوامی سیمینار کاانعقاد

ورچوئل یونیورسٹی ایم اے جناح کیمپس لاہور میں ریاضی سے متعلقہ  ایک روزہ بین القوامی سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں 2  غیر ملکی اور  6ملکی ماہر ریاضی دان نے اپنی کی گئی ریسرچ کے بارے میں آگاہ کیا۔  سیمینار کا مقصد اساتزہ اور طالبعلموں کی ریسرچ کے بارے میں مہارت کو ابھارنہ تھا۔  سیمینار میں ایک ساتھ مختلف یو نیورسٹی  کے اساتزہ اور طلبہ کو موقع دیا گیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ریسرچ پہ تبادلہ خیال کر سکیں۔ڈاکٹرنجمہ نجم سابقہ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی سیمینار میں  شرکت کی ریکٹر جناب نعیم طارق نے شرکا سے ابتدائی خطاب کیا۔ ڈاکٹر جون بچر یونیورسٹی آف آکلینڈ نیوزی لینڈ، داکٹر واکمار جرمنی ، ڈاکٹر سرفراز  کامسیٹ یونیورسٹی، ڈاکٹر عثمان (لمز) ڈاکٹر  علی عاشر (لمز)  ڈاکٹر یوسف کامسیٹ یونیورسٹی ، ڈاکٹر تبسم  یو ایم ٹی  اور ڈاکٹر عمران نعیم (لمز) نے اپنی ریسرچ کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔شعبہ ریاضی کے انچارج ڈاکٹر عارف نے اپنے اختتامی کلمات پڑھے اور ریکٹر جناب نعیم طارق نے شرکا اور سپیکرز کو اسناد اور شیلڈ دیں۔