55سال سے زائد العمر اساتذہ ریٹائرمنٹ لے سکیں گے

لاہور(11مئی): حکومت پنجاب ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کی منظوری کے بعد ایسے اساتذہ جن کی عمر 55سال ہوجائے گی وہ ریٹائرمنٹ لے سکیں گے۔ اس منصوبے کا اعلان صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مرادراس نے کیا اور کہا کہ اس پر مشاورت کی جارہی ہے۔ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر نیچے موجود ہے۔