پنجاب: سرکاری ملازمین کے بینوولینٹ فنڈمیں اضافے کی منظوری

‏لاہور(12مئی): حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے بینوولینٹ فنڈ میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد سرکاری ملازمین کو بچوں کی شادی کیلئے 50 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور تعلیمی وظائف کی مدمیں فی کس 50 ہزار روپے ملیں گے دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازم کے کفن دفن کیلئے بھی50 ہزارروپے ملیں گے۔