اب نئے کرنسی نوٹ کا حصول صرف ایک میسج کی دوری پر

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس عید الفطر پر پہلے آہیں پہلے پاہیں کی بنیاد پرنئےکرنسی نوٹ کا حصول 20 مئی 2019 سے 31 مئی 2019 تک جاری رہے گا میسج سسٹم سے بُکنگ کا آغاز 19 مئی 2019 سے شروع ہو جائے گا.

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق اپنے موبائل فون سے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور منتخب کر دہ برانچ کی ID لیکھ کر 8877 پر مسیج بھیجیں. جس کے جواب میں آپ کو ٹرانزیکشن مسیج میں دی گئی تاریخ پر متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ بمہ کاپی پیش کرینگے. اس نظام کے تحت ہر صارف کو مساوی مالیت کے متبادل 10 کے تین پیکٹ 50 اور 100 کے ایک ایک پیکٹ فراہم کیے جائیں گے.

یہ سہو لت 142 شہروں کی 1700 کمرشل برانچوں اور سٹیٹ بینک آف پاکستان بینک سروس کارپوریشن کے 16 دفاتر سے دستیاب ہو گی. منتخب برانچوں کا IDکو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کسی بھی قسم کے مسئلے یا شکایت کی صورت میں   ( 111008877 021) پررابط کیا جا سکتا ہے