اردوکی سُنی گئی: سی ایس ایس امتحان اردو میں بھی لینے کی قراردارمنظور

اسلام آباد(۱۳مئی): ایوان بالا (سینٹ) نے قراردادمنظورکی ہے جس کے مطابق سی ایس ایس امتحانات انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی لینے کاکہاگیاہے۔قراردادجماعت اسلامی کے امیرسینٹرسراج الحق نے پیش کی جس میں کہاگیاتھاکہ انگریزی زبان کی بجائے اردوزبان میں سی ایس ایس امتحانات لیے جائیں اوراردوزبان کواہمیت دی جائے کیونکہ دنیاکی تمام اقوام نے اپنی زبان میں ترقی کی ہے۔سینٹرعلی محمد نے مخالفت کی اورکہاکہ ایسامکمن نہیں ہے جس پرایوان نے قرارداد کے متن میں تبدیلی تجویزکی اورکہاکہ انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی سی ایس ایس امتحانات لیے جائیں جس پرقراردادمنظورکرلی گئی۔