کراچی میں جعمرات اور جمعے کی درمیانی شب ہلکی بارش کا امکان

کراچی: مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے سبب جعمرات اور جمعے کی درمیانی شب شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے مغربی سلسلے کی وجہ سے کراچی میں 16اور17مئی کی درمیانی شب کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق جعمرات اور جمعے کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کراچی کے شمال سے گزرے گا، جس کے سبب شہر میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ اس دوران معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہے، جس کی رفتار 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے، ابر آلود موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے شہر کا موسم مذید خوشگوارہونے کا امکان ہے۔…