پنجاب یونیورسٹی: ایچ ای سی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگراموں میں داخلہ بند

لاہور(۱۵مئی):پنجاب یونیورسٹی میں ایچ ای سی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام میں رواں سال داخلےنہیں ہوں گا۔اس بات کااعلان ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے ایک پریس ریلیزکے ذریعے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا عزم کیاہے اور متعلقہ حکام کواس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔