دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے امن، قومی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ یوم تہوار پر بھی اہل خانہ سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ میں مصروف ہے، گھروں میں موجود فیملی بعد میں ہے کیونکہ وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ می…