عید الفطر، خواتین نے پرکشش نظر آنے کیلیے بیوٹی پارلرز کا رخ کیا

خواتین نے پہلے عید کی خوب دل کھول کر شاپنگ کی اور اب خوبصورت اور پر کشش نظر آنے اور اپنے حسن کو نکھارنے کے لیے بیوٹی پارلر کا رخ کر لیا جہاں نوجوان لڑکیاں،پلکنگ، اپر لپس، مینی کیور، پیًی کیور، ہیئر ڈائی، ہیئر اسٹائلنگ کرواتی رہیں تو بڑی عمر کی خواتین نے فیشل کرانے کو فوقیت دی۔

شہر کے چھوٹے بڑے پالر میں خواتین کا رش عروج پر رہا کوئی فیشل کروانے میں مصروف رہا تو کوئی خاتون بالوں کو ڈائی کرواتی رہیں، اور بعض خواتین اپنی باری آنے کے انتظار میں بیٹھی رہیں تو کسی کو آخر وقت میں اپوائنٹمنٹ نہیں ملا تو مایوس ہو کر دوسرے پارلر کا رخ کیا