پنجاب یونیورسٹی طالبعلم کا اعزاز


لاہور(11جون، منگل):پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز بی ایس پروگرام کے طالبعلم محمد صمید رشید نے نسٹ اسلام میں منعقدہ بیالیسویں ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر ورسٹی سکوائش (مین) چیمپئن شپ 2018-19میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔چیمپئن شپ میں پاکستان بھرکی 18یونیورسٹیوں سے طلبہ نے شرکت کی۔ اس کامیابی پر پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے طالبعلم کو مبارک باد پیش کی ہے۔