ویٹرنری یونیورسٹی میں منہ کھر بیما ری کی ویکسین پرو ڈکشن پرتر بیتی ورکشاپ انعقاد


لاہور 14-06-19) (: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے سینٹر فار با ئیو لوجکس راوی کیمپس پتو کی نے گذشتہ روز"سیل سسپینشن کلچر سسٹم کے استعمال سے منہ کھر بیما ری کی ویکسین پرو ڈکشن " کے مو ضو ع پر پا نچ روز سے جاری ورکشاپ کی اختتا می تقر یب کاانعقادکیا۔
جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے کی اور ورکشاپ کے شر کاو ریسورس پر سنز میں سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے۔ان کے علاوہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو فیسر ڈاکٹر خو شی محمد، ڈاکٹر علی رضا اعوان کے علاوہ پاکستان بھر کے پبلک و پرا ئیویٹ آرگنا ئزیشن سے ویٹر نری ڈاکٹر ز، تحقیق کا رو ں ا ور پرو فیشنلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اُس مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ منہ کھر بیما ری جو کہ قو می سطح پر معا شی نقصان کا باعث ہے کی ویکسین بنا نے کے لیے سیل سسپینشن کلچر سسٹم کے استعمال سے متعلق معلو ما تی ورکشاپ کا انعقاد پرو فیشنلز کو فیلڈ سے متعلقہ ما ہرین سے مہا رتو ں کو سیکھنے اور آپس میں نیٹ ورکنگ بڑ ھا نے کے لیئے انتہا ئی مو ثر ہے۔
ورکشاپ کا مقصد شر کا کومنہ کھر بیماری کی ویکسین بنانے کے لیے سیل سسپینشن کلچر سسٹم کے استعمال سے متعلقہ مہارتو ں کے بارے میں کو روشناس کروا نا تھا۔پانچ روزہ ورکشاپ میں شر کا کو دستا ویزات،سیل سسپینشن کلچر سسٹم،وائر س کلچر،منہ کھر وائر س کا با ئیو لوجیکل عنوان، سیفٹی ٹیسٹ اور ویکسین کی فار مو لیشن سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پرلیکچرز دیے گئے۔