اساتذہ کے لیے اچھی خبر: اگلے سکیل میں ترقی کے لئے کوائف مانگ لئے گئے

لاہور(18جون): لاہور سمیت صوبہ بھر میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 19 اور 20 کے اساتذہ اور افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کے لیے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز سے تفصیلات طلب کرلیں۔اس ضمن میں تمام سی ای اوزکو اساتذہ سےمتعلق مکمل کوائف بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اساتذہ کےکوائف مکمل کرنے کے بعد فائل سکروٹنی کے لیے فہرست محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجی جائے گی جہاں سے سکروٹنی کے بعد مذکورہ اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی جائیں گی۔