ای-ٹرانسفر سسٹم کے پہلے مرحلے کا کامیاب اختتام: ۱۸ہزاراساتذہ ٹرانسفر

لاہور(۲۹جون): ای-ٹرانسفر سسٹم کے تحت ٹرانسفرز کے پہلے مرحلے کا کامیاب اختتام ہوگیا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے پریس بریفنگ سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے ای ٹرانسفر سسٹم کے کامیاب نفاذ پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود، محکمہ سکول ایجوکیشن اور PITB کے افسران کو مبارکباد پیش کی. صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ای ٹرانسفر سسٹم ایک انقلابی قدم ہے جس سے ٹرانسفر کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی. جلد ہی محکمہ سکول ایجوکیشن کا سارا انتظامی سسٹم آن لائن کر دیا جائے گا.

اس ضمن میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ای ٹرانسفر سسٹم کو اساتذہ کرام کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی. ٹرانسفر کے پہلے مرحلے میں 32،321 اساتذہ نے 20،162 پوسٹس کیلئے اپلائی کیا. مجموعی طور پر تقریباً 82،000 ٹرانسفر preferences جمع کروائی گئیں. ٹرانسفر کیلئے اھل قرار دیے جانے والے 18،000 اساتذہ کرام کو e-transfer آرڈرز ان کے موبائل فون پر ارسال کئے جا رہے ہیں.