پنجاب کے تعلیمی بورڈزکے مستقل چئیرپرسنزکے ناموں کی منظوری

لاہور(۲جولائی): بالآخرتعلیمی بورڈزکی بھی سُنی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے مستقل چئیرپرسنزکے لئے ناموں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ہائیرایجوکیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوائی گئی سمری کی منظوری ہوگئی ہے اور ایک دوروزمیں منتخب کیے گئے افرادکی تقرری کے آرڈرزجاری کردئیے جائیں گے۔جن ناموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں شمیم اخترملتان،غلام دستگیرراولپنڈی،محمدشفیق ساہیوال،طیبیہ شاہین فیصل آباد،طارق محمودگوجرانوالہ،ڈاکٹرکوثرسرگودھا،کشورناہیدڈی جی خان اورمحمدمظہرکوبہاولپوربورڈکے چئیرپرسن لگائے جانے کے امکانات ہیں۔

قبل ازیں گریڈ 20 کےآفیسر ناظر خان نیازی کو پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چئیرمین تعینات کیاگیاتھا۔ ناظر خان نیازی نے میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن اورسفارش کلچرکاخاتمہ ان کی اوّلین ترجیح ہے۔میرٹ کوفروغ دیاجائے گااوروہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ہرکام میرٹ پرہوگا۔۔یادرہے کچھ عرصہ قبل ناظر خان نیازی نے ٹیوٹا میں کروڑوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھاجس پران کی بھرپورستائش کی گئی تھی۔