جنوبی پنجاب کے 10,800 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(۳جولائی):حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کے 10,800 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نےاس ضمن میں کام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں جہاں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں وہاں سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی۔ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو سولر انرجی کے ذریعے بجلی مہیا کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ توانائی کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
مزیدبرآں پنجاب کی یونیورسٹیوں کو بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس ضمن میں سب سے پہلے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا،اس کے بعد دیگر یونیورسٹیوں کو بھی سولر انرجی پر شفٹ کیا جائے گا۔حکومت پنجاب نےبنیادی مراکز صحت اور واٹر سپلائی سکیموں کوبھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ۔