ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور مالدیپ کے سول سروسز کمیشن کے درمیان معاہدہ

لاہور(۳جولائی):مالدیپ کے سول سرسز کے وفد نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیئے ایک ایم او یو پہ دستخط کیئے، جس کے تحت مالدیپ کا سول سروسز کمییشن اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اعلی تعلیم کے لیئے آپس میں طلبااور اساتذہ کا باہمی تبادلہ کریں گے اور ریسرچ کے میدان میں ایک دوسرے کی بھرپور خدمات لیں گے۔
معاہدے پہ دستخط ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نعیم طارق اور سول سروسز کمیشن مالدیپ کے صدر ڈاکٹر ایلے شامین نے کیئے۔