ایف بی آر نے بے نامی جائیداد رکھنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

راولپنڈی: ایف بی آرنے بے نامی اثاثے رکھنے والوں کےخلاف کارروائیاں شروع کرتے ہوئے راولپنڈی میں 6 ہزارکینال بےنامی اراضی ضبط کرلی جب کہ کراچی میں بھی 8 پراپرٹیز ضبط کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے مشکل میں پڑگئے اور ایف بی آر نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف پہلی کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں 6 ہزارکنال اراضی ضبط کرلی، یہ اراضی ایک سیاسی شخصیت نے اپنے ملازموں کے نام پرلے رکھی تھی۔

ایف بی آر کو کراچی میں بھی 8 بے نامی پراپرٹیز ضبط کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور ان جائیدادوں میں 2 پلاٹ بھی شامل ہیں، سیرا کوم اسٹاک اینڈ کیپیٹل کمپنی کے سمٹ بنک میں 3 کروڑ ترجیحی شیئرز بھی بے نامی اثاثوں میں شامل ہیں، رائزنگ اسٹار ہولڈنگ کے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی میں 70لاکھ 53 شیئرز بھی بے نامی قرار پائے ہیں۔…