بیرون ملک نوکری کیسے حاصل کریں؟پنجاب یونیورسٹی میں سیمینارکاانعقاد

لاہور(4جولائی،جمعرات):پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی انفارمیشن اینڈ لائبریری مینجمنٹ ایلومینائی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ’بیرون ملک نوکری حاصل کرنے کی تکنیک‘ پر لائبریری کے آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، دمام یونیورسٹی سعودی عرب سے محمد آصف کمال اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد آصف کمال نے بیرون ممالک نوکریوں کے خواہشمند طلباؤ طالبات کو ملٹی پل چوائس سوالات، انٹری ٹیسٹ، سی وی اور انٹریو میں مہارت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء کو ان تجاویز سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔