پروفیسرسلیم مظہرپرووائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی تعینات

لاہور(۴جولائی): پروفیسرڈاکٹرسلیم مظہرکوتین سال کے لئے پنجاب یونیورسٹی کاپرووائس چانسلرمقررکردیاگیاہے۔گورنرپنجاب کی منظوری کے بعدمحکمہ ہائیرایجوکیشن نے ان کی تقرری کے احکامات جاری کردئیے۔ڈاکٹرسلیم مظہرنے تہران یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہےجبکہ انہوں نے متعددایوارڈزبھی اپنے نام کررکھے ہیں جن میں قائداعظم گولڈمیڈل،فارسی انسائیکلوپیڈیاگولڈمیڈل،فارسی ریسرچ گولڈمیڈل شامل ہیں۔ان کے بچاس کے قریب ریسرچ پیپرزاورسات کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ڈاکٹرسلیم مظہرفارسی زبان وادب میں اتھارٹی رکھتے ہیں۔