چیئر پرسن پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی زیر صدارت ڈیری سیکٹر کی ترقی بارے مشا ورتی اجلاس

لاہور(09جولائی): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں گذ شتہ روزچیئر پرسن پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن پرو فیسر ڈاکٹر فضل احمد خا لد کی زیر صدارت ڈیر ی سیکٹر کی تر قی بارے سٹیک ہو لڈرز کے مشا ورتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں پا کستان بھر کے پبلک و پرا ئیو یٹ ڈیری سیکٹر زسے سٹیک ہولڈرز، بفلو بریڈر ایسو سی ایشن کے نما ئند گان، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران و پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
اُس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر فضل احمد خا لد نے کہا کہ اجلا س کا مقصد سٹیک ہولڈر کو ایک پلیٹ فارم مہیاکر نا تھاجہا ں وہ ڈیری سیکٹر میں ہو نے وا لی نئی جد ت، در پیش مسا ئل، چیلنجز کو زیر بحث لا ئیں نیزتعلیمی ادارے اور انڈ سٹر ی کے روا بط کو فرو غ دینا بھی تھا۔ پرو فیسر ڈاکٹر فضل نے یو نیورسٹی میں تحقیقی سہو لیات بڑ ھا نے کے حوا لے سے پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی طر ف سے ممکنہ تعاون فراہم کر نے کی یقین د ہا نی کر وائی۔ اُ نہو ں نے کہا کہ یو نیورسٹی فیکلٹی ممبران کو کلا س رومز میں پڑ ھا نے کے علا وہ فیلڈ میں جا کر کا م کر نے اور پریکٹیکل نا لج سیکھنے کے موا قع فراہم کر نے کی اجا زت بھی دینی چا ہیے نیز کہا کہ یونیورسٹیو ں کو صنعتو ں کو در پیش مسا ئل کے حل کر نے اور چیلنجز سے نپٹنے کے با رے میں تحقیق کر نی چا ہیے۔ پرو فیسر ڈاکٹر فضل احمد خا لد نے پاکستان میں لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی میں گراں قدر خد مات پیش کر نے پر ویٹر نری یونیورسٹی کی لیڈر شپ کی تعریف کی۔