میٹرک امتحانات۲۰۱۹:پرائیویٹ سکولوں نے بازی مارلی

لاہور(۱۴جولائی): لاہوربورڈنے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر کے ناموں کااعلان کردیا۔پرائیویٹ سکولوں کے طلبا نے بازی مارلی۔سرکاری سکولوں سے صرف۵طلبا پوزیشن لے سکے۔مجموعی طورپرتیسری پوزیشن سدرہ حیات جوکہ گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول ماڈل ٹاؤن کی طالبہ ہے نے حاصل کی۔سائنس گروپ طلبا میں بھی گورنمنٹ ہائی سکول شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کے طالب علم حسن اکبرگورائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شادباغ کے طالب علم مبشر لیاقت نے دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول جیابگا(نزدرائیونڈ)کے طالب علم محمدعباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول سلامت پورہ(لاہور)کی طالبہ یاسمین فوزیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن ہولڈرزکی لسٹ نیچے درج لنک پرکلک کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔

پوزیشن ہولڈرز