طلبااوروالدین کے لئے بڑی خوشخبری:ذریعہ تعلیم تبدیل


لاہور(23جولائی): پنجاب کے سکولوں میں زیرتعلیم طلبااوران کے والدین کے لئے بہت بڑی خوشخبری۔اگلے سال سے ذریعہ تعلیم اردوزبان ہوگی ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ذریعہ تعلیم سے متعلق سروے منعقدکروایا جس میں پنجاب کے 22 اضلاع میں طلباء، والدین اور اساتذہ سے اس بارے رائے لی گئی۔سروے نتائج میں ہر کیٹگری میں 85 فیصد سے زائد رائے اردو کے حق میں آئی۔ سکول ایجوکیشن وزیرڈاکٹرمرادراس کے مطابق انشاءاللہ مارچ 2020 سے پرائمری کی سطح تک ذریعہ تعلیم (Medium of Instruction) اردو میں کر دیا جائے گا اور انگلش بطورِ زبان (Language) پڑھائی جائے گی