پنجاب: چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سی ای او کانفرنس کا انعقاد

لاہور(26جولائی): سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیرِ صدارت چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں سی ای او کانفرنس منعقد ہوئی.کانفرنس میں محکمہ کے افسران، اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں اور تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کی شرکت۔ کانفرنس میں صوبے میں جاری تعلیمی اصلاحات پر عملدرآمد اور سکول ایجوکیشن سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیااوران کے حل کے لیے حکمتِ عملی وضع کی گئی۔اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ محکمے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مکمل تعاون کے بغیر مقاصد کا حصول ممکن نہیں. محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے اصلاحات کاعمل جاری رہےگا۔

کانفرنس کے شرکاء ہمہ تن گوش ہیں