بی اے بی ایس سی: لڑکیاں بازی لے گئیں

لاہور(30جولائی): پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔پنجاب یونیورسٹی بے اے بی ایس سی امتحانات میں لڑکیاں تمام ٹاپ پوزیشنز پر بازی لے گئیں۔بی ایس سی میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر کی 714 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن۔بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول کی 682 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشنبی ایس سی میں پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ ابیحہ فاطمہ کی 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن۔بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی افضل کی 646 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن۔

بی اے میں اوکاڑہ کی پرائیوٹ امیدوار انیزا احمد کی631 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن

بی اے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن کی طالبہ صدف فریاد کی 628 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل صبح 10:30 بجے الرازی ہال میں منعقد ہو گی