بی اے بی ایس سی: ساری پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کرلیں

لاہور(30جولائی): پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔پنجاب یونیورسٹی بے اے بی ایس سی امتحانات میں لڑکیاں تمام ٹاپ پوزیشنز پر بازی لے گئیں۔بی ایس سی میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر کی 714 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول کی 682 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بی ایس سی میں پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ ابیحہ فاطمہ 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پررہیں۔بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی افضل کی 646 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن۔بی اے میں اوکاڑہ کی پرائیوٹ امیدوار انیزا احمد631 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔بی اے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن کی طالبہ صدف فریاد کی 628 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل صبح10:30 بجے الرازی ہال میں منعقد ہو گی۔