ویٹرنری یونیورسٹی میں کشمیری مسلما نوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منا یا گیا

لاہور(05-08-19): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز حکو مت پنجاب کے باہمی اشترا ک میں کشمیری مسلما نو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن انتہا ئی جو ش و خرو ش کے ساتھ منا یا گیا۔ دن کی منا سبت سے پرو گرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک منٹ خا مو شی اور مقبو ضہ کشمیر میں امن و استحکام کے حوا لے سے دعا کی گئی جبکہ طلبہ کی جانب سے نظم، ملی نغمہ اورتقریر بھی پیش کی گئی۔ ویٹر نری یونیورسٹی کے دوسرے کیمپسز میں بھی کشمیری مسلما نو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوا لے سے پرو گرام منعقد ہو ئے۔
وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے پرو گرام کی صدارت کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں یو اس پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ر با نی، سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشر ف سمیت یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرا ن، ایڈ منسٹر یٹیو سٹاف اور طلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔اُ س مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ کشمیر ی مسلمان بھار تی فو ج کی جانب سے وحشیا نہ مظا لم کا شکار ہیں نیز کشمیر یو ں کا حق خود ارا دیت اور آزادی کی تحر یک کو د با نے کے لیئے بھا رتی بھاری فو ج کی تعینا تی پر مذ مت کی۔اُ نہو ں نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اورمشکل کی اس گھڑ ی میں ہم اپنے کشمیر ی بہن بھا ئیو ں کے ساتھ کھڑ ے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل جنگ غر بت اور جہا لت کے خلا ف ہو نی چا ہیے نا کہ معصو م نہتے لو گو ں کے ساتھ۔ پرو گرام کے شر کا نے انڈ ین آر می کی جانب سے وحشیا نہ کار وائیا ں بند کر نے اور کشمیر ی معصوم مسلما نو ں کی قتل وغارت کو فل فور روکنے کا مطا لبہ کیا۔