طلبہ کےلئے خوشخبری:پنجاب یونیورسٹی دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں رجسڑیشن کا26اگست سے آغاز

پنجاب یونیورسٹی میں دو سالہ ایسو سی ایٹ ڈگری کی رجسٹریشن 26اگست سے شروع ہوگی
لاہور (10اگست،ہفتہ):پنجاب یونیورسٹی دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس، ایسو سی ایٹ ڈگری ان سائنس اور ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس میں ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے رجسٹریشن 26اگست 2019سے شروع کرے گی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق دو سالہ ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرامز میں ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران26اگست 2019ء سے سنگل فیس کے ساتھ  رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔