کلین اینڈگرین پاکستان مہم: پنجاب کے سکولوں میں شاپنگ بیگزپرپابندی عائد

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھرکے سرکاری اسکولوں پلاسٹک کے تھیلوں اورشاپنگ بیگزپر پابندی عائد کردی ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاس ضمن میں تمام سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کومراسلہ جاری کردیاہے۔مراسلے میں اسکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی سے آگاہ کیا گیا ہے اور کہا گیاہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا اب پلاسٹک بیگز میں سامان نہیں لاسکیں گے جب کہ کیفے ٹیریازاورکنٹینوں میں بھی شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی ہوگی۔

مزیدبرآں یہ بھی کہاگیاہے کہ اسکولوں کی عمارتوں کے باہر شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال ترک کرنے کے بینرزبھی آویزاں کیے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیاہےکہ اساتذہ شاپنگ بیگ اور پلاسٹک کے تھیلوں کے خلاف اور ماحول دوستی پر لیکچر دینے کے پابند ہوں گے۔ ہیڈماسٹرزکوشاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم، تقاریراور تصویری مقابلے کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔