ویٹرنری یونیورسٹی میں ویٹرنری کا عا لمی دن انتہا ئی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

لاہور(۱۹اگست): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورمیں ویٹر نر ی کا عا لمی دن انتہا ئی جوش و خروش کیساتھ منا یا گیا۔ دن کی مناسبت سے آگا ہی واک، ڈرا مہ، دستا ویزی فلم، پو سٹر مقا بلے اور سیمینار، کا انعقاد بھی کیا گیا۔
وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے واک کی قیادت کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی،پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشر ف، پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ اساتذہ اورطلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔بعد ازاں یو نیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جا نو روں کی فلا ح، صحت و علاج کے حوا لے سے ویٹر نر ی ایجو کیشن کی ضرو رت اور اہمیت کے مختلف پہلوؤ ں پر تفصیلی رو شنی ڈالی گئی۔

سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے وا ئس پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی اپنے اعلی تعلیمی معیار کی بدو لت ہر سال بیسٹ ویٹر نیر ین پیدا کر رہی ہے اور شعبہ ویٹر نری کے فرو غ اور طلبہ کو دور حا ضر کی جدید عملی تر بیت مہیا کر نے کے حوا لے سے سٹیٹ آف دی آر ٹ سہو لیا ت قا ئم کر رہی ہے نیز ویٹر نری فیکلٹی کی کپیسٹی بلڈ نگ کی طر ف بھی خصو صی تو جہ دے رہی ہے۔اُنہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یو نیورسٹی معیار تعلیم کومز ید بہتر بنا نے کے لیئے ہمہ وقت کو شا ں ہے۔پرو فیسر مسعو د ر با نی نے و یٹر نری کا عا لمی دن شا ندار طریقے سے منا نے اور عمدہ انتظا ما ت کر نے پر آ رگنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا۔ ویٹر نری یونیور سٹی کے کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز سیواس جھنگ اور سیوا س نا رووال میں بھی ورلڈ ویٹر نر ی ڈے منا یا گیا۔