پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیرپر سیمینار کا انعقاد

لاہور (29اگست،جمعرات):پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق سفیر مراد علی نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مراد علی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تاریخی پس منظر بیا ن کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارتی جبر اور سازشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ اس طرح کے ظلم و ستم، تشدد اور سازشوں کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ ڈاکٹر عنبرین جاوید نے مقبوضہ کشمیرکی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔