خصوصی بچے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی مارچ کریں گے

لاہور(۲۹اگست): خصوصی بچے بھی پوری قوم کے شانہ بشانہ۔کل کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی مارچ میں شریک ہوں گے۔اس ضمن میں احتجاجی مارچ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول فارڈیف گنگ محل سے شروع ہوکرلبرٹی مارکیٹ پرختم ہوگا۔خصوصی سکولوں کے تمام سٹاف اوراساتذہ کوہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ کل صبح ساڑھے نوبجے سکول کے باہرجمع ہوجائیں جہاں سے مارچ کاآغازہوگا۔ یادرہے کل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیرمنانے کااعلان کیاہے اوردن بارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک تمام لوگوں سے کہاگیاہے کہ کوئی بھی گھروں یادفتروں میں نہ رہے بلکہ ہرایک سڑکوں پرآئے اوراحتجاج میں شریک ہو۔بارہ بجے سے بارہ بج کرپانچ منٹ تک مکمل خاموشی ہوگی،ہرکوئی اپنی جگہ پرکھڑاہوگا اورپاکستان اورآزادکشمیرکے ترانے بجائے جائیں گے،پھرساڑھے بارہ بجے تک احتجاجی ریلیاں اورمارچ ہوں گے۔اس ضمن میں احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔