اسکول کی فیسوں میں اضافے سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

  • نجی اسکولوں نے 2017 سے خلاف قانون فیس میں بہت زیادہ اضافہ کیا، فیصلہ
  • نجی اسکولوں کی فیس وہی ہوگی جو جنوری 2017 میں تھی اور قانون کے مطابق اپنی فیسوں کا دوبارہ تعین کریں، عدالت کا حکم
  • فیسوں میں کی گئی 20 فیصد کمی والدین سے ریکور نہیں کی جائے گی
  • اسکولوں کی فیس کی ری کیلکولیشن کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی
  • متعلقہ اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکے گی
  • والدین سے لی گئی اضافی فیس آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کی جائے
  • ریگولیٹرز اسکولوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس کی نگرانی کریں
  • اسکول فیس کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کیا جائے، عدالت کا حکم