استادکی تذلیل پروزیرسکول ایجوکیشن کی کاروائی: ڈپٹی ڈی ای اومظفرگڑھ معطل


لاہور(۲۶ستمبر): وزیرسکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی ای او (ایم) مظفر گڑھ ساجد حسین کو فوری طور پر اپنے فرائض سے فارغ کردیا گیا ہے۔معطل عہدیدارکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تادیبی کاروائی بھی شروع کی جائے گی۔
ڈاکٹر مراد راس نے اس موقع پرکہاہے کہ معزز اساتذہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدانتظامی برداشت
نہیں کی جائے گی۔
یادرہے کہ مذکورہ آفیسرنے دورانِ چیکنگ سکول ٹیچرکرباتھ رومزکی صفائی پرمجبورکیاتھاجس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی اوراس پراساتذہ اورعوام الناس میں شدیدغم وغصہ دیکھنے میں آیاتھا۔