1300 لیٹریسی سنٹرزمیں424216 طلباوطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ راجہ راشدحفیظ

لاہور(۸اکتوبر): آج سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے وفد کو بنیادی سطح پر خواندگی کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ خواندگی نے ایسے مستحق طلبہ کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی ہے جو کسی وجہ سے اسکولوں میں داخلہ حاصل نہیں کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو ان کی دہلیز پر مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ خواندگی نے غریب اورنادار بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے تاکہ وہ باضابطہ تعلیم کے اپنامستقبل بہتربناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ در حقیقت،جہالت کے خلاف محکمہ خواندگی کا کردار بہت اہم ہے۔ محکمہ خواندگی کی جانب سے صوبے کے مختلف پسماندہ علاقوں میں 1300 خواندگی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مراکز میں 424216 مستحق طلباوطالبت نہ صرف پرائمری بلکہ تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

راشد حفیظ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خانہ بدوش خاندانوں کے بچے بھی خواندگی مراکز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مفلس اورنادارطبقے میں علم کی روشنی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ حکومتی کوششوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر نے کہا کہ بچوں پربوجھ ڈالے بغیر انہیں ان کے علاقوں میں تعلیم دی جاتی ہے جس سے انہیں تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب ملی ہے۔ اساتذہ ایسے بچوں تک پہنچ جاتے ہیں جو اکثر کسی نہ کسی طرح کی کمائی کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور انہیں باقاعدہ تعلیم کے لئے وقت دینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔ ان کی وزارت کی کاوشوں کے نتیجے میں علم کی روشنی دور دراز علاقوں میں روشنی پھیل رہی ہے تاکہ ضرورت مند اور مستحق بچے تعلیم کےذریعے زندگی میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔