سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ارم بخاری کاپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کادورہ

لاہور(۱۱اکتوبر): سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب ارم بخاری نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کادورہ کیا۔ اس موقع پران کوپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں جاری امورپربریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرسکریٹری نے کہاکہ
معیاری تعلیم کی فراہمی خاص طور پر اسکول سے باہر بچوں کی تعلیم کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) لازمی ہے۔

سکریٹری نے پی ای ایف کو ہدایت کی کہ اسکول سے باہر بچوں سے متعلق ڈیٹا کی آن لائن پروسیسنگ کے لئے آٹومیشن کو ریئل ٹائم میں بڑھایا جائے۔