سکولوں میں ریشنلائزیشن کے فیصلے پرعملدرآمدشروع

لاہور(۱۵اکتوبر): سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی کے لیے ریشنلائزیشن کرنے کےفیصلے پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔
ریشنلائزیشن میں اساتذہ کی آسانی کو مدنظر رکھا گیا ہے. یہ عمل 14 اکتوبر سے شروع ہوچکاہے جو10 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا. اس متعلق دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں.
صوبے کے تمام سکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔
مرداساتذہ کوبوائزسکولوں میں اورخواتین اساتذہ کوگرلزسکولوں میں تعینات کیاجائے گا۔
خواتین اساتذہ کوزیادہ سے زیادہ ۱۰کلومیٹرجبکہ مرداساتذہ کو۱۵کلومیٹرفاصلے تک ایڈجسٹ کیاجائے گا۔
پرائمری سکول میں اساتذہ کی کم سے کم تعداد۳ہوگی۔
طلبا کی تعداد۸۱سے ۱۳۰ ہونے پریہ تعداد۴ہوجائے گی۔
۱۳۱سے ۱۸۰طلباکے لئے تعداد۵ہوجائے گی۔
۱۸۱سے ۲۳۰طلباہونے پراساتذہ کی تعداد۶ہوجائے گی۔
طلبا کی تعداد۲۳۱سے ۲۸۰ہونے پراساتذہ کی تعداد۷جبکہ ۲۸۱سے ۳۳۰ ہونے پریہ تعداد۸ہوجائے گی۔
اساتذہ آرڈرزموصول ہونے کے بعدایک ہفتے کے اندراندراپنے اعتراضات آن لائن جمع کرواسکیں گے۔