ورچوئل یونیورسٹی کی میزبانی میں ایشئین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 33 ویں سالانہ کانفرنس جاری

لاہور(۱۵اکتوبر)؛ ورچوئل یونیورسٹی کے زیرانتظام ایشئین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 33 ویں سالانہ کانفرنس پی سی ہوٹل لاہورمیں آج دوسرے دن بھی جاری رہی۔ یہ کانفرنس 14-16 اکتوبر پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے آٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔ جن کے ساتھ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام شعیب صدیقی ،ریکٹر ورچوئل یونیوسٹی نعیم طارق اور ایشئین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی صدر ڈاکٹر میلنڈا نے خصوصی شرکت کی۔  
اس کانفرنس میں 100 غیر ملکی سکالرز 23 مختلف ممالک سے شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس میں سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، فپلائن، چائنہ موریشیس ، یونان، ویتنام، انڈیا، برما، ملائشیا، جاپان، ایران، مالدیپ کے علاوہ اور بھی مملاک نے شرکت کی۔ کانفرنس میں 100 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کر کے واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جو اپنی تمام تر توانائی تعلیم اور تحقیق پہ صرف کرہا ہے کانفرنس 3 دن جاری رہے گی۔
اختتامی تقریب کل منعقدہوگی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی شرکت کریں گے۔