تبادلہ کیوں کیا؟اساتذہ نے کلاسزکے بائیکاٹ کااعلان کردیا

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے دو اساتذہ کی جبری ٹرانسفر یا سرنڈر کرنے کے معاملہ پر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن لوکل یونٹ نے دو پیریڈز کے بعد کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کالج کے شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرشاہدمحموداورلیکچرارہاشم فاروق کاسیاسی بنیادوں پرتبادلہ کردیاگیا۔اس فیصلے سے کالج کے اندرغم وغصے کی لہردوڑگئی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کے خلاف فوری اورسخت ردعمل دیااورمطالبہ کیاکہ دونوں اساتذہ کے تبادلے کے احکامات فوری منسوخ کیے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کارپھیل بھی سکتاہے۔
تبادلے کے احکامات کے خلاف پرنسپل آفس کے باہردھرنے اورابتدائی دوکلاسوں کے بائیکاٹ کااعلان کیاگیاجس پر آج سے عمل شروع کردیاگیا۔