پاکستانی سائنسدان کاکارنامہ: سرسوں کی نئی قسم تیارکرلی


فیصل آباد(۱۵اکتوبر): زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت نے سرسوں کی ایک نئی قسم تیار کرلی، پنجاب سیڈ کونسل نے سرسوں کی نئی قسم کو یو اے ایف الیون کے نام رجسٹرڈ کرلیا، یہ قسم 50 فی صد تیل کی پیداوار دینے کی حامل ہے، جبکہ تین ماہ کے مختصر دورانیے میں یہ فصل پک کر تیار ہوجاتی ہے۔
سائنس دانوں نے سرسوں کی بہترین پیداوار اور تیل دینے کی صلاحیت کی حامل نئی قسم تیار کرلی، شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت کی تحقیق کے بعد تیار ہونے والی سرسوں کی نئی قسم کو یو ایے ایف الیون کا نام دیا گیا ہے، جسے پنجاب سیڈ کونسل نے کاشت کیلئے منظور کرلیا۔ ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت کا کہنا ہے کہ سرسوں کی اس نئی قسم کی پیداواری صلاحیت پہلے سے زیادہ بہتر ہے، سرسوں کی یہ قسم 50 فی صد تک تیل کی پیداوار دینے کی حامل ہے۔ ڈاکٹر حفیظ صداقت کہتے ہیں کے یہ فصل تین ماہ کے مختصر دورانیے میں پک کر تیار ہوجاتی ہے، حکومت تیل کی پیداوار میں فوکس کرکے درآمدات میں کمی لاسکتی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت کا مزید کہنا تھا کہ سرسوں کی یہ قسم اچھی پیداوار دے گی، جس سے تیار فصل کافی عرصہ کھڑی رہ سکتے ہے، جس کی پھلیوں سے بیج نیچے نہیں گرے گا، اس فصل کی مکینیکل ہارویسٹر سے بھی کٹائی کی جاسکے گی۔