انجیئنرنگ سٹوڈنٹس کے لئے خوشخبری:یوای ٹی کالاشاہ کاکو سب کمیمپس کومکمل یونیورسٹی کادرجہ حاصل

لاہور(۱۶اکتوبر): یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کالاشاہ کاکوسب کیمپس کومین کیمپس کادرجہ دے دیاگیا۔اس سلسلے میں یوای ٹی سینڈیکیٹ نے باقاعدہ منظوری دے دے جس کے بعدرجسٹرارآفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔اب سب کیمپس کی بجائے اسے یوای ٹی نیوکیمپس کہاجائے گاجس میں نئے قوانین بنانے کااختیاروائس چانسلرکوسونپ دیاگیا۔اس ضمن میں ایک کمیٹی قوانین تیارکرے گی جس کی حتمی منظوری یونیورسٹی سنڈیکیٹ دے گا۔اس فیصلے سے انجینئرنگ سے متعلقہ احباب میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔