پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں نئے داخل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد

لاہور (16اکتوبر،بدھ):پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بی بی اے (آنرز)میں نئے داخل ہونے والے طلباؤطالبات کے اعزاز میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، ڈاکٹر عثمان یوسف، محمد ادریس، مسز تحرین صادق، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے طلباء پر زورد یا کہ وہ تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں صنعتوں کی جدید ضروریات کے مطابق اضافہ کریں۔ انہوں نے کالج کی کارکردگی اور سرگرمیوں روشنی ڈالتے ہوئے بینکوں، مالی اداروں اور انشورنس کمپنیوں کی طرف سے کالج کے طلباؤطالبات کیلئے آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیوکے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی ترقی کیلئے کالج میں تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ طلباء نے کالج کے قوائد و ضوابط کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔