پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ورکشاپ

لاہور (4نومبر، سوموار):پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’فضاء میں سموگ اور مضر صحت ذرات کی جانچ‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈائریکٹر کلائمیٹک انجینئرنگ کنلسٹنٹس لاہور محمد عظیم، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد سموگ کے انسانی جانوں پر اثرات اور حفاظتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے سموگ کے حوالے سے لاہور کی موجودہ صورتحال اور سموگ کے اثرات کم کرنے والے عوامل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اپنے کلیدی لیکچر میں محمد عظیم نے مختلف ذرائع سے کاربن کے اخراج اور دیگر اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو مختلف طریقوں سے ہوا کے اخراج کی نگرانی کا عملی نمونہ بھی دکھایا۔