طلباء کے لئے خوشخبری: پری انجینئرنگ سٹوڈنٹس بائیولوجی پڑھ کرمیڈیکل فیلڈ جوائن کرسکیں گے

لاہور (5نومبر): ایف ایس سی پری انجینئرنگ پاس کرنے والے طلباء اب میڈیکل فیلڈ جوائن کر سکیں گے۔اس کے لئے انہیں صرف ایف ایس سی کی بائیولوجی کا مضمون پاس کرنا پڑے گا۔یہ سہولت پہلے صرف پری میڈیکل میں ایف ایس سی کرنے والے طلباء کے لئے دستیاب تھی اوروہ ریاضی کا اضافی مضمون پاس کرکے انجینئرنگ فیلڈمیں جاسکتے ہیں۔ انجینئرنگ کے کافی طلباء نے اس ضمن میں پی ایم سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروائیں تھیں جس پراب انہیں اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے