پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلرکی ہدایت پر61ملازمین کوترقی کے احکامات جاری

لاہور (8نومبر،جمعہ):وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر19اسسٹنٹ، 22سینئر کلرک اور 20جونیئر کلرکوں کو بالترتیب ایڈمن آفیسر، اسسٹنٹ اور سینئر کلرک کے عہدوں پر تقرری اور ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ترقی پانے والے ملازمین نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پروائس چانسلر پروفیسرنیاز احمد اختر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان و دیگر کا  شکریہ ادا کیا ہے۔