پنجاب یونیورسٹی میں بابا فرید اور بابا گرونانک انٹرنیشنل کانفرنس 11دسمبر کو ہوگی

لاہور (8نومبر،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام دو روزہ بابا فرید اور بابا گرونانک انٹرنیشنل کانفرنس 11اور 12دسمبر کو منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں پری سیشن کانفرنس میں چیئرپرسن شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر نبیلہ رحمان نے کانفرنس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا پہلا سیشن 11دسمبر کو شیرانی ہال (اولڈ کیمپس) جبکہ دوسرا سیشن الرازی ہال (نیوکیمپس) میں ہوگا اس کے علاوہ 12دسمبر کی رات کوفیصل آڈیٹوریم میں پنجابی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔